9 نومبر 2013 - 20:30
ایران کےساتھ سمجھوتے کے قریب ہیں، جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج صبح میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5کےمابین ہونے والے مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر کہا کہ ہرچندکہ مذاکرات ختم ہو گئے ہیں لیکن اس میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔اور ہم ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایران اور1+5 کے مابین ہونے والے مذاکرات کا اگلا دور 20 نومبرکو دوبارہ ہو گا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مذاکرات کے اختتام پر کیتھرین اسٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفپت کے بعداب مذاکرات کا اگلا دور 20 نومبرکو دوبارہ ہو گا۔

.......

/169